0
Thursday 13 Nov 2014 19:46

شکارپور، مولانا شفقت عباس کی شہادت کیخلاف انڈس ہائی وے پر میت کے ہمراہ دھرنا

شکارپور، مولانا شفقت عباس کی شہادت کیخلاف انڈس ہائی وے پر میت کے ہمراہ دھرنا
اسلام ٹائمز۔ شکارپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ عالم دین اور کانپور کے امام جمعہ مولانا شفقت عباس سولنگی کی شہادت کے خلاف عوام نے انڈس ہائی وے پرمیت کے ہمراہ دھرنا دیا، تاہم ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر دھرنا 24 گھنٹوں کیلئے مؤخر کردیا گیا۔ شکارپور انڈس ہائی وے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے خانپور کے امام جمعہ مولانا شفقت عباس کوشہید کردیا تھا جس کے خلاف عوام نے میت انڈس ہائی وے پر رکھ کر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث سندھ پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل رہا۔ ڈپٹی کمشنر شکارپور ہادی بخش زرداری اور شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے، ڈپٹی کمشنر شکارپور کی یقین دہانی کے بعد دھرنا 24 گھنٹوں کے لیے موخر کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 419369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش