0
Friday 14 Nov 2014 19:50

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مسترد کرتے ہیں، رحیق عباسی

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مسترد کرتے ہیں، رحیق عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا جب کہ طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان آ رہے ہیں اگر کوئی گرفتار کر سکتا ہے تو کر لے۔ فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ پی ٹی وی اور پاکستان سیکرٹریٹ پر حملہ پرویز رشید اور ماوری میمن کی سازش تھی، جسے حکومت نے خود کرایا جس کے بعد دباؤ ڈال کر عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ جاری کرائے گئے ہیں لیکن عدلیہ کو بھی دیکھنا چاہئے تھا کہ ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا، طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان آ رہے ہیں اور وہ لاہور میں اتریں گے اگر کوئی انہیں گرفتار کر سکتا ہے تو کر لے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے غیرجانبدار ٹیم نہیں بنائی گئی جسے مسترد کرتے ہیں، سانحہ کو 5 ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب تک اس میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ لیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ اہم اجلاس میں شریک ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش