0
Tuesday 18 Nov 2014 23:56

پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کو تاریخی تناظر میں دیکھا جائے۔ آپریشن ضرب عضب تمام گروہوں کے خلاف بلا امتیاز جاری ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کسی مخصوص گروہ کے خلاف نہیں بلکہ بلا امتیاز تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ مشیر خارجہ نے جو کہا کہ وہ تاریخی تناظر میں کہا، سرتاج عزیز نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے اندر ایسے گروہوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا جو ملک کو نقصان نہیں پہنچا رہے ہیں، افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک افغانستان کا مسئلہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش