0
Wednesday 19 Nov 2014 15:05

تحریک انصاف کے جلسے سے پیپلز پارٹی کو کوئی گھبراہٹ نہیں، سراج درانی

تحریک انصاف کے جلسے سے پیپلز پارٹی کو کوئی گھبراہٹ نہیں، سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے سے پیپلز پارٹی کو کوئی گھبراہٹ نہیں، سندھ کے عوام کی سب سے زیادہ خدمت پیپلز پارٹی نے کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ضرور کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ ارباب غلام رحیم نااہل آدمی ہیں، اسمبلی میں نہیں آتے، اگر چاہیں تو ارباب غلام رحیم کو اسمبلی سے ہٹاسکتے ہیں تاہم ایسا نہیں کریں گے، جو اپنے علاقے کو وقت نہیں دیتا اسے اسمبلی میں رہنے نہیں دینا چاہیئے۔ سراج درانی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھی عوام کو کیا دے سکتی ہے۔ پی ٹی آئی لاڑکانہ میں جلسہ کر لے اسے اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 420357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش