0
Tuesday 18 Nov 2014 23:19
کرپشن کے معاملے پر دونوں کے درمیان ہم آہنگی ہے

زرداری اور نواز شریف 30 نومبر سے متعلق لندن میں پلان بنا کر آئے ہیں، عمران خان

زرداری اور نواز شریف 30 نومبر سے متعلق لندن میں پلان بنا کر آئے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان انہوں نے نہیں بنایا، زرداری اور نواز شریف 30 نومبر کے متعلق لندن میں پلان بنا کر آئے ہیں۔ کرپشن کے معاملے پر زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف استعفٰی نہیں دیتے دھرنا ختم نہیں ہوگا، جاپان کا وزیراعظم بڑا غیرت مند نکلا، اس نے استعفٰی ملک کی ترقی کی رفتار میں کمی کے باعث دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال اس سے مختلف ہے، جہاں وزیراعظم پر بےشمار الزامات ہیں، مادل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو سیدھی گولیاں ماری گیئں لیکن حکمران کمال ڈھٹائی سے اقتدار پر قابض ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث ایک شخص کو بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی گئی ہے، غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے طاقتوروں کیلئے ایک قانون اور غریب و کمزور کے لئے دوسرا قانون بنا رکھا ہے۔ زرداری اور نواز شریف پہلے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھے لیکن تحریک انصاف کے ڈر سے اکٹھے ہوگئے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا، پی ٹی وی حملے کا الزام لگا کر لوگوں کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پی ٹی وی کی نشریات ان لوگوں نے بند کیں جن کو وہاں عارضی طور پر بھرتی کیا گیا تھا، اتنی جلدی کیسے پی ٹی وی کی نشریات بند ہوگئیں۔ پی ٹی وی کے سابق جی ایم نے کہا کہ مجھے آج تک نہیں پتہ چلا ٹرانسمیشن کہاں سے بند ہوتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس لاہور کے بارے میں کل بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔ ملکی انصاف کا نظام نواز شریف کی کرپشن پر کیوں خاموش ہے؟ کیوں ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
خبر کا کوڈ : 420286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش