0
Thursday 28 Oct 2010 15:11

اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا سمجھوتہ شرعی اور قانونی اعتبار سے باطل ہے، اخوان المسلمین اردن

اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا سمجھوتہ شرعی اور قانونی اعتبار سے باطل ہے، اخوان المسلمین اردن
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اردن کی اسلامی تحریک حزب المسلمون نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ انجام پانے والا معاہدہ شرعی اور قانونی اعتبار سے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ یہ اعلان اردن اور اسرائیل کے درمیان انجام پائے امن معاہدے کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ اردن نے اس معاہدے کے تناظر میں اپنے تمام وظائف انجام دیئے ہیں جبکہ اسرائیل نے نہ فقط اس معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں بلکہ اردن کو سخت نقصان بھی پہنچایا ہے۔
حزب المسلمون اردن نے اس بیانیہ میں اردن کی مسلمان قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے اسلامی مزاحمت کا ساتھ دیں۔ اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے رو سے مقبوضہ فلسطین میں مذہبی مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری اردن کے کندھوں پر ہے لیکن اسرائیل اردن کو یہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ حزب المسلمین اردن نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام سفارتی تعلقات کو منقطع کر دے۔
خبر کا کوڈ : 42043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش