0
Tuesday 25 Nov 2014 17:28

پاک- افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

پاک- افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاک- افغان سرحد کے قریب مبینہ امریکی ڈرون حملہ میں کم از کم ۵ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے پیر کی رات بتایا کہ حملہ افغان صوبہ ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب ہوا۔ انتہائی اہم انٹیلی جنس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی ڈرون طیارہ نے ننگرہار کے گاؤں نازیان میں ایک کپماؤنڈ پر ۴ میزائل فائر کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ جس مقام پر ہوا وہ افغان علاقے میں زیرو لائن کے قریب ہے۔ مارے جانے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
صحافی : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 421339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش