0
Thursday 27 Nov 2014 13:01

علامہ شیخ نواز عرفانی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، جسد خاکی تدفین کیلئے پاراچنار روانہ

علامہ شیخ نواز عرفانی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، جسد خاکی تدفین کیلئے پاراچنار روانہ
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین و پاراچنار کی ہر دل عزیز شخصیت علامہ شیخ نواز عرفانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ جی نائن کراچی کمپنی جامع امام الصادق میں علامہ شفاء نجفی نے پڑھائی، علامہ نواز عرفانی کو گذشتہ رات سیکٹر ای الیون میں دہشتگردوں نے فائرنگ کے کرکے قتل کر دیا تھا۔ مرحوم کو سر اور سینے پر دو دو گولیاں لگیں، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور آئی ایس او کے رہنماوں نے شرکت کی، علامہ شیخ محسن نجفی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، میت کو سسکیوں اور آہوں کے ساتھ تدفین کے لئے پارا چنار روانہ کر دیا گیا، علامہ نواز عرفانی کے قتل کے خلاف آج تین بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ دوسری جانب تھانہ گولڑہ میں مرحوم کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 421650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش