0
Thursday 27 Nov 2014 22:37
خواتین پولیو ٹیم پر حملہ بزدلانہ فعل ہے

عالم دین شیخ نواز عرفانی کا بہمانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں، سید عباس علی موسوی

عالم دین شیخ نواز عرفانی کا بہمانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں، سید عباس علی موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء سید عباس علی موسوی نے گذشتہ روز کوئٹہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام و پاکستانی عوام کے دشمن ہیں۔ اسلام دشمن پاکستان ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں بزرگ عالم دین شیخ نواز عرفانی کے بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان ناپاک دہشت گردوں کا خاتمہ کریں۔ ورنہ بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔ بےگناہ اور انسانیت کی خدمت سے نکلے ہوئے خواتین پولیو ٹیم پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ اسلام اور انسانی اقدار سے بےبہرہ شیطان صفت ہی کرسکتے ہیں۔ جس کی بھر پورمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز سریاب روڈ پر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے نذیرحسین کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کھبی بھی اسلام اور پاکستان عوام کا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔ آئے دن بےگناہ مزدور اور نہتے معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اپنے ہی شہریوں پاکستان عوام اور فورسز کے خون سے پاکستانی گلیاں سرخ کرتے ہیں۔ جبکہ اہل کفر ان دہشتگردوں سے مکمل طور امان میں ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگرد اغیار کے کارندے اور ایجنٹ ہیں۔ یہ دہشتگردی اسلام دشمن، شیطان پرست طاقتوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

ان حالات میں حکومت خاموشی ایک سنگین اور خطرناک جرم ہے۔ جو اسلام ، پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے تباہ کن ہو چکی ہے۔ ملک دن بدن زوال کی طرف جا رہا ہے۔ حکومت اور اداروں کی خاموش، غفلت اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کے جرم میں برابر کے شریک ہے۔ ورنہ اگر ان میں ذرا برابر بھی پاکستان اور پاکستانی عوام کا خیال ہوتا تو یہ دہشت گرد یوں پاکستان میں قتل و غارت کا بازار کا گرم نہیں کرسکتے۔ پاکستان فورسز دنیا کی طاقتور فورسسز میں سے ہیں۔ اس میں شبہے کی بات نہیں کہ یہ دہشت گردوں کو فوری طور ختم کر سکتے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور فورسز فوری طور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل لاتے ہوئے پاکستان کو مزید کمزور ہونے سے بچائیں۔ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ہم نے کربلا سے سیکھا ہے ظلم چاہے۔ جس شکل میں بھی ہو اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔ طاغوت کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے۔ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات کو بلندی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
خبر کا کوڈ : 421806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش