0
Tuesday 2 Dec 2014 11:14

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 17 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 17 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے طیاروں کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علی الصبح شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے شروع کیے جانے والے آپریشن “ضرب عضب” کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک اور بڑی تعداد میں ان کے ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 422661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش