0
Friday 5 Dec 2014 00:45

حکومت بلائنڈ ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کو فی الفور منظور کرے، وسیم اختر

حکومت بلائنڈ ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کو فی الفور منظور کرے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے لاہور میں مظاہرہ کرنے والے نابینا افراد پر پولیس کے لاٹھی چارج کیخلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔ جمع کروائی جانے والی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ''4دسمبرکو مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ''لاہور میں مظاہرہ کرنے والے نابینا افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں''معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈیوس روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے نابینا افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج بہیمانہ تھا، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ جمہوری دور حکومت ہے اور جمہوری دور میں اپنے حق کے حصول اور مطالبات منوانے کے لئے جلوس نکالنا اور مظاہرے کرنا ہر فرد کا آئینی حق ہے، اس حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔ علاوہ ازیں میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد پر لاٹھی چارج اور ظلم وتشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے۔ واقعہ سے قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب بربریت کی داستان رقم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے شفاف تحقیقات عمل میں لائیں اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے۔ حکومت بلائنڈایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کو فی الفور منظور کرے تاکہ خصوصی افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں قابل ترجیح بنایا جاسکے۔ انہیں تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 423422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش