0
Thursday 4 Dec 2014 21:56

اسٹیٹس کو کے نظام میں ہماری 7 نسلیں بھی ترقی نہیں کرسکتیں، سراج الحق

اسٹیٹس کو کے نظام میں ہماری 7 نسلیں بھی ترقی نہیں کرسکتیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بہت جلد شروع ہوجائیں گے، عدالتی کمیشن پر اب ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹ کی ایگزیکٹو کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ عدل اور انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ نہیں چل سکتا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک باطنی اور ایک ظاہری حکومت ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں پینسٹھ سالوں سے دہشت گردی نے پنچے گاڑے ہوئے ہیں اور پورے معاشرے کو معاشی اور مسلح دہشت گردی نے یرغمال بنایا ہوا ہے، سراج الحق نے کہا کہ بڑی بڑی جاگیریں انگریزوں کی عطا کردہ ہیں اور انہی خاندانوں کے لوگوں کا وسائل پر قبضہ نظر آئے گا، انہوں نے کہا کہ اس سٹیٹس کو کے نظام میں ہماری سات نسلیں بھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکمران عرش پر جبکہ عوام فرش پر رہتے ہیں، اس فرق کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا قتل جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں کہا ہے آپ جتنی تحریک چلانا چاہتے تھے چلا چکے، اب مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان انا کی لکیر ہے اس کو ختم کرنا ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تین ناموں کی منفی شہرت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے باقی ممبران کو بھی اچھے طریقے تبدیلی چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 423376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش