0
Tuesday 9 Dec 2014 17:58

تحریک انصاف کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ، ایم ڈبلیو ایم کا اظہار یکجہتی

تحریک انصاف کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ، ایم ڈبلیو ایم کا اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصر کی ہدایت پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی یوم سوگ کے حوالے سے تقریبات میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شرکت کی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے مال روڈ پر مسجد شہدا کے سامنے فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکن حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تشدد اور انتہا پسندی کیخلاف ہے، ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گولیاں برسانے کی ابتداء نون لیگ نے کی ہے، جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی پیداوار جمہوریت کا نام بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گلوکریسی کے ذریعے کرسی بچانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم اس فرسودہ نظام کیخلاف میدان میں موجود ہیں اور ملک سے ان جاگیرداروں، لیٹروں، دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خاتمے تک موجود رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 424497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش