0
Thursday 11 Dec 2014 18:39

مجلس وحدت کے وفد کی ایم کیو ایم پنجاب آفس آمد، رہنما کے قتل پر تعزیت

مجلس وحدت کے وفد کی ایم کیو ایم پنجاب آفس آمد، رہنما کے قتل پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوُں کے وفد کا ایم کیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں متحدہ کے ذمہ داران سے ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما باوُ انور کے بہیمانہ قتل پر اظہار تعزیت اور واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ وفد کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی اور سید اسد عباس نقوی نے کی جبکہ وفد میں محمد باقر ایدوکیٹ، علی رضا، زاہد حسین مہدوی، سید نقاش علی، غلام عباس ترابی شریک تھے۔ ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب میں دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے کر سیاسی مخالفین کے قلع قمع کا ٹاسک دیا ہے، باوُ انور کا قتل بھی انہی کے دہشت گردوں کی بھونڈی حرکت ہے، حکمرانوں نے تشدد کی سیاست اپنا کر جمہوریت کو بدنام کر دیا ہے، پنجاب میں مقامی تکفیری دہشت گردوں نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے رشتہ جوڑ لیا ہے اور یہ دہشت گرد ٹولہ ملک میں خانہ جنگی کے لئے منظم ہو رہا ہے اور ان کی موجودہ حکمرانوں کی آشیرباد حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 424782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش