0
Thursday 11 Dec 2014 16:07

پہلے بین الاقوامی اربعین حسینی ایوارڈ 2014ء کا اعلان

پہلے بین الاقوامی اربعین حسینی ایوارڈ 2014ء کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا انصاران کے چہلم ( اربعین حسینی ) کے موقع پر سازمان و فرہنگ ارتباطات اسلامی، تہران اسلامی جمہوریہ ایران (ثقافت اور اسلامی روابط کے عالمی ادارے ) نے پہلے بین الاقوامی اربعین ایوارڈ 2014ء کا اعلان کیا ہے۔ ثقافتی قونصلیٹ، اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند افراد پاکستان میں اربعین حسینی سے متعلق اپنی رپورٹس اور امام حسین علیہ السلام سے عقیدت کے اظہار کے لئے پاکستان میں منعقدہ عزاداری و چہلم کی تقریبات و جلوس ہائے عزاءکی تصاویر بھیجوا کر اس مقابلے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ مقابلے میں موبائل اور کیمرے سے لی گئی تصاویر شامل کی جائیں گی، اپنی تصاویر اس ای میل ایڈریس پر ارسال کر سکتے ہیں۔

Arbaeen@icro.ir

تصاویر ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2014 ء ہے۔ جیتنے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 424978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش