0
Monday 22 Dec 2014 21:43

پورپی یونین کے کہنے پر سزائے موت پر پابندی لگائی گئی اور سازش کے تحت دہشتگردی کو پھیلایا گیا، علامہ عارف واحدی

پورپی یونین کے کہنے پر سزائے موت پر پابندی لگائی گئی اور سازش کے تحت دہشتگردی کو پھیلایا گیا، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے یورپی یونین کے کہنے پر سزائے موت پر پابندی لگائی، اور سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی پھیلائی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک جعفریہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور ہری پور کے ڈویژنل صدر محمود علی نقی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اب جو پھانسی دینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے، ہم نے کئی سال پہلے دہشت گردوں کے کیمپوں کی نشاندہی کردی تھی لیکن انتظامیہ نے ان کے خلاف کوئی موثر کارروائیاں نہیں کیں، سانحہ پشاور کے بعد ملک میں جو سیاسی اور مذہبی اتحاد پیدا ہو ہے وہ ملک اور قوم کیلئے خوش آئندہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 427505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش