0
Friday 26 Dec 2014 12:24

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری، 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری، 11 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پریڈی انسپکٹر اعجاز علی خواجہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ صدر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور جمشید کوارٹر تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KEW-8247 برآمد کرلی، ایک اور کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم جمشید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے۔ ایس ایچ او سعید آباد رفاقت علی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید رند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور ایک چھینا گیا ایک موبائل فون برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او گلستان جوہر سب انسپکٹر اعجاز راجپر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان جاوید حسین، محمد یاسر اور محمد رشید کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 3 دستی بم اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ رینجرز نے انٹیلیجنس رپورٹ پر سائٹ ایریا پختون آباد کا محاصرہ کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں مقابلے کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو ہلاک جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 87 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 44 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 14 پستولیں، 2 ہزار 370 گرام چرس اور شراب کی 3 بوتلیں برآمد کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 428204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش