0
Tuesday 30 Dec 2014 21:19

کراچی کے علاقے لیاری میں کرائم برانچ کی کارروائی، 5 طالبان دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں کرائم برانچ کی کارروائی، 5 طالبان دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں کرائم برانچ نے کارروائی کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی کرائم برانچ شاہ جہان خان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے اور ملزمان پشاور کی متنی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث ہیں۔ شاہ جہان خان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو دھماکا خیز مواد، ایس ایم جی، 3 رپیٹر اور پستول برآمد کی گئی ہے، جبکہ ان کا سرغنہ طارق آفریدی آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے دوران مارا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 429295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش