0
Thursday 1 Jan 2015 13:40

بھارتی جارحیت بڑھ گئی، قوم کو متحد ہونا ہو گا، چوہدری عبدالمجید

بھارتی جارحیت بڑھ گئی، قوم کو متحد ہونا ہو گا، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بدھ کو کشمیرہائوس میں پاکستان مسلم لیگ نواز برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے مسائل، برطانیہ کے شہری حکومتی سسٹم میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے کردار، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے موثر لابنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ برطانیہ کے اندر لاکھوں پاکستانی اور کشمیریوں کی موجودگی ملک کے لیے ایک بڑا اثاثہ ہے جو بیرونی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ وطن عزیز کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھجوانے کا سب سے بڑا زریعہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کے بعد ملک کے اندر جمہوریت کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد کو تقویت ملی اور اس سے ریاستی ادارے بھی مضبوط ہوئے اور ان کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چوہدری مجید نے کہا کہ بھارتی جارحیت بڑھ گئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی کا راستہ روکنے کے لیے کشمیریوں کو ہر سطح اور ہر فورم پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کشمیر کے بارے میں موقف واضح ہے۔ بلاول بھٹّو زرداری کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف متفقہ پلان آف ایکشن پر عملدرآمد شروع کرنے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کو مٹانے کا تہیہ کر لیا ہے اور اب دہشت گرد بچ نہیں سکتے۔
خبر کا کوڈ : 429627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش