0
Friday 2 Jan 2015 08:30

پاکستان دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے، پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے نہیں روکا، یورپی یونین

پاکستان دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے، پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے نہیں روکا، یورپی یونین
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملکوں کی تنظیم یورپی یونین کا کہنا ہے اس نے پھانسی کی سزا کی بحالی پر کبھی پاکستان کو نہیں روکا۔ پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکار ہے، اسے کیسے روک سکتے ہیں۔ برسلز سے 24 دسمبر کو جاری ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے یورپی یونین کے ترجمان کا کہنا ہے پھانسی کی سزا بحال کرنے پر کبھی پاکستان کو تعلقات ختم کرنے کی دھمکی نہیں دی۔ چین، ایران، سعودی عرب اور امریکہ میں بھی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ یورپین یونین کے ان ملکوں کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ یورپی یونین اور امریکہ کو اسلامی شرعی قانون کے نفاذ پر کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان 2001ء سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ یورپی یونین اسکے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرسکتی اور اسے کسی کام پر مجبور نہیں سکتی۔
خبر کا کوڈ : 429693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش