0
Friday 2 Jan 2015 08:37

اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے اور پڑوسیوں سے بھی یہی توقع ہے، اشرف غنی

اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے اور پڑوسیوں سے بھی یہی توقع ہے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو افغانستان کے مستقبل سے کھیلنے دیں گے اور نہ ہی افغانستان میں پراکسی وار کی اجاز ت دی جائے گی، پڑوسی ملک بھی اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ جمعرات کو افغان میڈیا کی صدر اشرف غنی کے انٹرویو کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر نے فوج اور پولیس پر زور دیا کہ ملک کو طالبان سے بچائیں۔ اب افغان فورسز تنہا سکیورٹی کی ذمہ دار ہیں۔ میں قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز سالیمت اور خود مختاری کے دفاع میں کامیاب ہونگی۔ میں اور انہوں نے سکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اس خطے اور دنیا میں مسائل کے سبب 13 برس میں سکیورٹی کی ذمہ داری مشترکہ ذمہ داری تھی۔ اب اسکا تعلق صرف افغانوں سے ہے لیکن ہم تنہا نہیں، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ہم مل کر کام کرتے رہیں گے، وہ سکیورٹی کی ذمہ داری افغان فورسز کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق اشرف غنی نے ملکی مسلح افواج اور پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان سے ملک کا بھرپور دفاع کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری مسلح افواج طالبان جنگجووں سے اپنے ملک کو مکمل طور پر محفوظ رکھیں گے۔ افغانستان دوسروں کا میدان جنگ نہیں، اس پر کسی کو حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پڑوسیوں سے بھی یہی توقع ہے۔ کسی دباو یا رشوت کے تحت دہشت گردوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ ادھر افغانستان کی سکیورٹی باضابطہ طور پر افغان فوج کے حوالے کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 429702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش