0
Friday 5 Nov 2010 09:09

تبدیلی کیلئے قوم کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا،صدر وزیراعظم نے مایوس کیا،حکومت کرپشن کنٹرول اور عدلیہ کے احکامات مانے،نواز شریف

تبدیلی کیلئے قوم کے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا،صدر وزیراعظم نے مایوس کیا،حکومت کرپشن کنٹرول اور عدلیہ کے احکامات مانے،نواز شریف
گوجرانوالہ،وزیرآباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم نے قوم کو مایوس کیا،قوم کو تبدیلی کیلئے کھڑے ہونے کا وقت آ گیا،بیروزگاری،غربت اور مہنگائی نے کمر توڑ دی،حکومت کرپشن کنٹرول اور عدلیہ کے احکامات مانے،معاہدوں پر عمل اور وعدے وفا نہ کرنیوالے ملک کی کیا خدمت کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ،ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب ذوالفقار احمد چیمہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر نثار احمد کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی مسائل کی پرواہ نہیں، حکومت بدترین افراد کو منتخب کر کے کے اداروں میں تعینات کر رہی ہے،اسٹیل ملز،پی آئی اے اور او جی ڈی سی ایل میں روزانہ کروڑوں روپے ضائع ہو رہے ہیں،300 سے 400 ارب روپیہ ضائع ہو رہا ہے اس کو بچایا جائے تو ہمیں کسی سے امداد لینے کی ضرورت نہیں،ملک میں پیسہ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کی محبت سے پاکستان آیا،مشرف کیساتھ این آر او کر کے وطن نہیں آیا، مشرف سعودی عرب میں مجھ سے ملاقات کا خواہشمند تھا،لیکن میں نے ملاقات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سیاست اصولوں پر کی جاتی ہے،سیاست اخلاقیات کی پابند ہونی چاہئے اور اخلاق کے دائرے میں سیاست کرنی چاہئے،جس سیاست میں خود داری نہ ہو وہ کیا سیاست ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا انجام اچھا نظر نہیں آتا،حکومت ملک کی کون سی خدمت کر رہی ہے،ہم چاہتے ہیں حکومت عوام کو مزید مایوسی سے بچائے اور اپنی اصلاح کرے،میں نے بھی جھوٹے کیسوں میں جیلیں کاٹیں ہیں،ملک بدری برداشت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کہتے ہیں کہ معاہد ے قرآن و حدیث نہیں ہوتے،جو شخص یہ کہہ سکتا ہے اور جس کا مزاج یہ ہو گا،کیا وہ اس ملک کی خدمت کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر اپنی مدت مکمل کرنے کا موقع ملتا تو ملک میں انقلاب آتا۔
خبر کا کوڈ : 42986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش