0
Friday 9 Jan 2015 08:32

فرانس، ملک بھر میں پولیس ہائی الرٹ،شمالی علاقوں میں سرچ آپریشن

فرانس، ملک بھر میں پولیس ہائی الرٹ،شمالی علاقوں میں سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں بدھ کو چارلی ایبڈو کے دفتر پر تین مسلح افراد کے حملے میں آٹھ صحافیوں اور دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مشہور رسالے چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ولر کوتریت نامی قصبے کے نزدیکی علاقوں، جہاں اطلاعات کے مطابق دو مشتبہ حملہ آوروں نے پٹرول سٹیشن کو لوٹا تھا، کو تلاش کر رہی ہے۔
پولیس نے لونگ پورٹ کے گاؤں کا محاصرہ کر کے دو بھائیوں شریف اور سعید کوچی کو ڈھونڈنے کے لیے گھر گھر تلاشی لینا شروع کر دی ہے۔ فرانس میں بدھ کو چارلی ایبڈو کے دفتر پر تین مسلح افراد کے حملے میں آٹھ صحافیوں اور دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو چارلی ایبڈو کے دفتر پر کیے جانے والے حملے اور جمعرات کو پیرس کے ایک میٹرو سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کی ہلاکت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکام کے مطابق پیرس کے ایک میٹرو سٹیشن پر حملہ کرنے والا مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسری جانب فرانس کے حکام نے دارالحکومت پیرس کی سکیورٹی پہلے ہی سے ہائی الرٹ کر رکھی ہے جبکہ پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے خصوصی یونٹس ملک کے شمال میں ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ فرانس کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے کے بعد پورے ملک میں 88,000 پولیس اہلکاروں اور سپاہیوں کو تعینات کیا جا چکا ہے۔
فرانس میں لوگوں نے جمعرات کو ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملے میں ہلاک ہونے والے 12 افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں اور گرینج کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے ایفل ٹارو کی بتیاں بھی بجھا دی گئیں۔ فرانس میں جمعرات کو عوامی مقامات پر ایک منٹ کی خاموش اختیار کی گئی اور ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر کے باہر سینکڑوں افراد نے اکھٹے ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کو یاد کیا۔ اس کے علاوہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بھی کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
ادھر فرانس میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ فرانس کے علاقے پوٹیئزز کی ایک مسجد جبکہ جنوبی حصےمیں واقعہ اوڈی میں ایک دوسری عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی۔
صحافی : عدیل عباس
خبر کا کوڈ : 431302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش