0
Friday 9 Jan 2015 22:05

راولپنڈی، امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں کے باہر خودکش دھماکہ، 6 افراد شہید، متعدد زخمی

راولپنڈی، امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں کے باہر خودکش دھماکہ، 6 افراد شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں امام بارگاہ عون محمد رضوی کے قریب مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں چھ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا، خودکش بمبار نے امام بارگاہ عون محمد رضوی میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے روکنے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔ مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں امام بارگاہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں محفل میلاد جاری تھی۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 431449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش