0
Sunday 11 Jan 2015 09:08

اے پی سی میں فضل الرحمن، سراج الحق اور ساجد میر نے 21ویں ترمیم پر اتفاق کیا تھا، اعتزاز احسن

اے پی سی میں فضل الرحمن، سراج الحق اور ساجد میر نے 21ویں ترمیم پر اتفاق کیا تھا، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر فضل الرحمن، ساجد میر اور سراج الحق نے اتفاق کیا تھا۔ چوہدری نثار نے سب سے دستخط کرانے کیلئے کہا لیکن میں نے منع کیا، میں نے چوہدری نثار کو کہا ہم بچے تو نہیں جو مُکر جائیں گے۔ لاہور میں اتاترک رونمائی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو قائداعظم کے 11 اگست 1947ء کے خطاب پر عمل کرنا ہوگا، ہم آگے جانے کی بجائے 13ویں صدی میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم شلواروں کی لمبائی پر لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ اعتزاز نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیا، دانستہ طور پر دیا اور تھوڑے دکھ سے دیا، نہیں چاہتے فوجی عدالتوں کے سامنے کسی کو انصاف کیلئے پیش ہونا پڑے، کسی قوم پرست یا سیاستدان کو فوجی عدالتوں میں پیش نہیں کرنا چاہتے۔ فوجی عدالتوں کا قیام مجبوری کے تحت کیا ہے کیونکہ اس کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی مسلح افواج پر اعتماد کیا ہے، اگر ہم نے کمزوری دکھائی تو اس ریاست پر وہ لوگ مسلط ہو جائیں گے جن کے لئے تعلیم جرم ہے۔ تقریب میں شریک دیگر مہمانوں میں سید افضل حیدر، قیوم نظامی، ڈاکٹر اجمل نیازی، رخشندہ، شاعرہ صائمہ بتول اور ناصر زیدی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 431736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش