0
Monday 12 Jan 2015 23:08

حکومت سندھ نے دہشتگردی کے ۲۷ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیئے

حکومت سندھ نے دہشتگردی کے ۲۷ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیئے
اسلام ٹائمز۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد ان عدالتوں میں مقدمات بھجوانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ جس کے بعد سندھ حکومت نے دہشت گردی کے ۲۷ مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیے ہیں۔ اب ۲۱ ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ ۱۹۵۲میں ترمیم کے بعد دہشت گردی کے یہ مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے اور ملزمان کے مستقبل کا فیصلہ اب انہی عدالتوں میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 432097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش