0
Sunday 7 Nov 2010 14:47

مستحکم پاکستان پوری دنیا کیلئے اہم اور بھارت کیلئے فائدہ مند ہے،انتہاپسندوں کی وجہ سے اسلام کو الزام نہیں دیا جا سکتا،اوباما

مستحکم پاکستان پوری دنیا کیلئے اہم اور بھارت کیلئے فائدہ مند ہے،انتہاپسندوں کی وجہ سے اسلام کو الزام نہیں دیا جا سکتا،اوباما
ممبئی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے پاکستان امریکا اور پوری دنیا کیلئے اہم ہے جبکہ پاکستان کی کامیابی میں سب سے بڑا فائدہ بھارت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور اسلام میں جہاد کے معنی وسیع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا ایک بہترین مذہب ہے اور اسلام کے ماننے والے امن پسند ہیں۔دورہ بھارت کے دوسرے روز ممبئی میں سینٹ زیوئیر کالج میں پاکستان سے تعلقات سے متعلق طلبہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور پاکستان امریکا سمیت پوری دنیا کے لیے اہم ملک ہے،امریکا ایک مستحکم پاکستان چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسند پاکستان کیلئے ناسور ہیں۔حکومت پاکستان انتہاپسندوں کے خطروں سے آگاہ ہے اور شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے اور امریکا بھی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ غیرمستحکم پاکستان،بھارت کیلئے نقصان دہ ہے اور پاکستان کی کامیابی میں سب سے بڑا فائدہ بھارت کا ہی ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے اور ہم اس سلسلے میں مدد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں۔صدر اوباما نے کہا کہ پاکستان کیساتھ پارٹنرشپ جاری رکھی جائیگی۔طلبہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور اسلام میں جہاد کی معنی وسیع ہیں اور جہاد کی مختلف تشریحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا ایک بہترین مذہب ہے اور اسلام کے ماننے والے امن پسند ہیں۔اس کے ماننے والوں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہے اور یہ ایک عظیم مذہب ہے ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو چند لوگوں نے بدنام کیا ہے اور اسلام کو چیلنجز کا سامنا ہے،ان چند لوگوں کو اسلام سے الگ کیا جانا چاہیے۔ 
اس قبل طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اور بھارت اور امریکا کی دوستی لازوال ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت ملکر دنیا میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور بھارت اور امریکا ملکر 21 ویں صدی کو نئی شکل دینگے۔اپنے خطاب میں انکا کہنا تھاکہ عالمی تناظر میں بھارت کی بڑی اہمیت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کی وجہ سے اسلام کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔اسلام میں جہاد کے وسیع معنی ہیں جس کی مختلف تشریحات کی جاتی ہیں۔اسلام امن،انصاف اور رواداری کا مذہب ہے۔ممبئی میں سینٹ زیوئیرز کالج کی تقریب میں طلبہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے،چند لوگوں نے اسلام کے امیج کو نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو چیلنجز کا سامنا ہے۔اس سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا دورہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی شراکت داری کیلئے ہے۔دونوں ممالک مل کر دنیا میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
بارک اوباما نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے مفادات مشترک ہے۔بھارت کی معاشی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیاء اور دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت آئندہ بیس سال میں کہاں ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 43224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش