0
Sunday 18 Jan 2015 20:29

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں تیزی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 قتل

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں تیزی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں آج فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے پر مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر پولیس اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے ہیں، ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار چار دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر جانے والے کانسٹیبل عبدالغفور اور کانسٹیبل محمد فاروق کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھی موقع پر پہنچے، قاتلوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو سر پر گولیاں ماریں، اہلکاروں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ دونوں مقتول پولیس اہلکار ناظم آباد نمبر تین میں واقع جامع مسجد و امام بارگاہ نور ایمان کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ ناظم آباد نمبر 3 میں ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے 45 سالہ ریحان عتیق کو قتل کر دیا، جبکہ گلبرگ بلاک 13 میں دہشت گردوں نے ڈاکٹر فاروق شیخ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کلینک سے گھر جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لسبیلہ پل کے نیچے سے بوری میں بند ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات سے اب تک 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ رواں ماہ دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 433470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش