0
Tuesday 20 Jan 2015 22:32

لاہور میں تحریک صراط مستقیم شعبہ خواتین کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرہ

لاہور میں تحریک صراط مستقیم شعبہ خواتین کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی شرکاء حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے، سیدی مرشدی یا نبی یا نبی جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے رسول کریم ﷺ کی حرمت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے پر تیار ہیں لیکن کسی ملعون کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ محبوب خدا کی توہین کرے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی ملعون کارٹونسٹ نے رسول اعظم ﷺ کی توہین کر کے خدا کے غضب کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں محمد ﷺ کے دیوانے موجود ہیں جو ان کی حرمت کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ ملعون کارٹونسٹ کو ہمارے حوالے کریں۔ تحریک صراط مستقیم کی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس طرح فرانس نے ملین مارچ کیا ہے اسی طرح سعودی عرب کی حکومت بھی مدینہ منورہ میں ملین مارچ کا اہتمام کرے تاکہ رسول اکرم ﷺ کے دشمنوں کو پتہ چل سکے کہ امت مسلمہ جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے بدبخت حکمران دنیا کو عالمی جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں اور انہوں نے مرنے کا پروگرام بنا لیا ہے تو مسلم حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور ان اسلام دشمنوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 433973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش