0
Wednesday 21 Jan 2015 12:23

خیبر ایجنسی کے ۵لاکھ ۹۷ہزار آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی تصدیق شروع

خیبر ایجنسی کے ۵لاکھ ۹۷ہزار آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی تصدیق شروع
اسلام ٹائمز۔ نادرا نے خیبر ایجنسی کے پانچ لاکھ ۹۷ ہزار آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا۔ خیبر ون آپریشن کے نتیجہ میں بے گھر افراد کے تین لاکھ ۶۵ ہزار بچوں کو پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کی طرف سے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد بے گھر افراد کو شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی طرح ماہانہ بنیادوں پر نقد مالی امداد دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی کے بے گھر افراد کے تین لاکھ ۶۵ ہزار بچوں کو پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بے گھر افراد کو ۱۰۰ کلوگرام اشیائے خوردونوش کا پیکٹ جبکہ سردی سے بچائو کیلئے گرم کمبل بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 434064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش