0
Saturday 31 Jan 2015 12:24

پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن اور لوڈشیڈنگ، اہل علاقہ کا مظاہرہ

پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن اور لوڈشیڈنگ، اہل علاقہ کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ اچینی کے رہائشیوں نےپولیس کے سرچ آپریشن اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین نے رنگ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بلاک کر رکھا ہے۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اچینی کے رہائشی گزشتہ شب پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اچینی چوک کے مقام پر جمع ہوئے اور رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر مظاہرین پولیس سرچ آپریشن کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فضل الہی مظاہرین سے مذاکرات کےلئے اچینی چوک پہنچے جہاں وہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
صحافی : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 436183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش