0
Thursday 11 Nov 2010 17:21

کراچی،کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد گرفتار

کراچی،کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد گرفتار
 کراچی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق  سی آئی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق منگھو پیر میں مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان مولوی فقیر گروپ کے اقبال عرف باجوڑی کو گرفتار کیا گیا۔ملزم باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہے۔دوسری کارروائی پیر آباد کی حدود میں کی گئی،جہاں سے مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے چھ دہشت گرد گرفتار کر کے پچیس کلو دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹرز،ٹی این ٹی بلاکس،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے محرم الحرام سے قبل شیعہ عالم دین اور جلوس کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی،ملزمان نے اہل تشیع ڈاکٹرز اور دیگر اہم افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 
وقت نیوز کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار ملزمان قاری داود اور شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں تصدق نامی شخص کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر ہے،کسی بھی کارروائی سے قبل ہدف کی مکمل ریکی کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 43783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش