0
Sunday 8 Feb 2015 20:28

وزارت قانون نے گوادر بندرگاہ پر 2281 ایکڑ زمین چین کو دینے کی منظوری دے دی

وزارت قانون نے گوادر بندرگاہ پر 2281 ایکڑ زمین چین کو دینے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون و انصاف نے گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کیلئے چین کو 2281 ایکڑ زمین لیز پر دینے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے چالیس سالہ لیز پر یہ زمین چین کو دینے کیلئے وزارت قانون و انصاف سے قانونی مشاورت طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں سے 2281 ایکڑ زمین کی خریداری مکمل کرلی ہے۔ یہ خریداری مقامی ریونیو آفیسر کے ذریعے کی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے 6069 ارب روپے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ حکومت یہ زمین چین کو لیز پر دے گی جو اس علاقے میں صنعتیں اور بندرگاہ کو آپریشنلائز کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرے گا۔ چین اپنی کمپنیوں و یگر ملکوں کی کمپنیوں کو گوادر بندرگاہ پر بھاری سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا۔ جس سے اس علاقے میں بھاری صنعتیں قائم ہوں گی۔ تاہم یہ اہم معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے پاس موجود بھی ہے، جو اس اہم معاملے پر غور کررہی ہے۔
صحافی : اعجاز علی اعجاز
خبر کا کوڈ : 438568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش