0
Monday 23 Feb 2015 23:27

امسال گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور کے تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے، برجیس طاہر

امسال گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور کے تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سال 2015ء میں گلگت بلتستان میں جتنے بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے وسائل بروئے کار لائینگے اور لوڈشیڈنگ میں واضح تبدیلی آئیگی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کے خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان میں زیر تکمیل پاور پروجیکٹس HPP کن کارگاہ گلگت، HPP سئی جگلوٹ گلگت، HPP میر ملک استور HPPداریل فیز 3چلاس، HPP شمال اسکردو، HPPکچورہ اسکردو اورHPP تھلے 3 اسکردو پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان پروجیکٹس کو رواں سال 2015ء میں مکمل کیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں PSDP کے جتنے بھی پروجیکٹس ہیں ان پر نظرثانی کی جائے اور ان کو جلد از جلد مکمل کریں اور ہائیڈرو پاور نلتر 4، ریجنل گرِڈ اِن گلگت بلتستان اور نلتر 4پروجیکٹس پر کام بھی جلد از جلد شروع کریں۔ گورنر گلگت بلتستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام وسائل بروکار لایا جائیگا تاکہ اس خطے کو دیگر ترقی یافتہ خطوں کے برابر لایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 442562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش