0
Monday 22 Nov 2010 14:39

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی امریکا روانگی

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی امریکا روانگی
 جدہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبداللہ علاج کی غرض سے آج امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔شاہ عبداللہ کافی عرصہ سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔دوسری طرف شہزادہ سلطان مراکش سے واپس سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،وہ چھٹیاں گزارنے کے لئے اگست میں مراکش گئے تھے۔کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شہزادہ سلطان کی واپسی کا مقصد شاہ عبداللہ کے امریکا جانے سے پیدا ہونے والے متوقع سیاسی اور حکومتی خلاء کو پر کرنا ہے۔شہزادہ سلطان کے پاس وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے۔سعودی اور خصوصا امریکی و مغربی تجزیہ نگار شاہ عبداللہ کی امریکا روانگی کو سعودی سیاست کے لئے نہایت اہم قرار دے رہے ہیں،تاہم وزیر صحت عبداللہ الربیح نے سرکاری ٹی وی پر آکر قوم کو یقین دلایا ہے کہ شاہ عبداللہ جلد امریکا سے واپس آ کر دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور سعودی عرب میں کوئی افراتفری نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 44824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش