0
Monday 29 Nov 2010 11:50

مغربی ممالک دہشتگردی کے حامی ہیں،جواد لاریجانی

امریکا ”مجاہدین خلق ایران“ کو دہشت گرد فہرست سے خارج کرے،یورپی یونین پارلیمنٹ
مغربی ممالک دہشتگردی کے حامی ہیں،جواد لاریجانی
  تہران:اسلام ٹائمز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے کہا ہے کہ یورپی پارلمنٹ کی جانب سے دہشتگرد گروہ ایم کے او کی حمایت سے معلوم ہو جاتا ہے کہ ایران کی بات صحیح ہے کہ مغرب دہشتگردی کا حامی ہے۔یاد رہے حال ہی میں جواد لاریجانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکہ اور یورپ کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت سے پردہ اٹھایا تھا۔یورپی یونین نے امریکہ سے کہا ہے کہ امریکہ بھی یورپی یونین کی پیروی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ ایم کے او کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکال دے۔
جواد لاریجانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں گذشتہ برس کے واقعات میں امریکہ اور یورپ کے ملوث ہونے اور دہشتگردی کی حمایت کے بارے میں کہا تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے بعض ملک دنیا کے خطرناک دہشتگرد گروہوں کے حامی ہیں جنمیں ایم کے او،پژاک اور ریگي گروہ شامل ہیں۔ محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ یورپی ممالک جو انسانی حقوق کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کرتے ہیں وہ محض جھوٹ ہے کیونکہ یورپی ممالک جیسے برطانیہ،فرانس اور جرمنی میں خطرناک دہشتگرد آزادی سے سرگرم عمل ہیں جن کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ انسانون کے خون سے رنگين ہیں۔ 
یاد رہے جنرل اسمبلی میں جواد لاریجانی کی تقریر کے کچھ ہی دنوں بعد یورپی یونین نے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ بھی یورپی یونین کی طرح ایم کے او دہشتگرد گروہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دے۔یاد رہے امریکہ کے انٹلجنس اداروں کی تازہ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ بدستور عسکری توانائيوں کا حامل ہے۔ 
امریکا ”مجاہدین خلق ایران“ کو دہشت گرد فہرست سے خارج کرے،یورپی یونین پارلیمنٹ
تہران:این این آئی کے مطابق یورپی یونین پارلیمنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ”مجاہدین خلق ایران“ تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا جائے۔پارلیمنٹ نے ایک تحریری اعلامئے کی منظوری دی ہے جس میں صدر اوباما سے مذکورہ تنظیم کو دہشت گرد فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 45438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش