0
Sunday 14 Nov 2010 10:43

آج کوئی بھی عالمی مسئلہ ایران کے بغیر قابل حل نہیں، ایرانی قوم اپنے بینادی حقوق پر گفتگو نہیں کرے گی، احمدی نژاد

آج کوئی بھی عالمی مسئلہ ایران کے بغیر قابل حل نہیں، ایرانی قوم اپنے بینادی حقوق پر گفتگو نہیں کرے گی، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- برنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ 35 سال قبل ایران عالمی سطح پر ہر میدان سے غائب تھا اور عالمی مستکبرین ایران کو اپنا آلہ کار سمجھتے تھے لیکن آج ایران اس قدر عظیم ہو چکا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی مسئلہ ایران کی موجودگی کے بغیر قابل حل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز ایران کے شہر قزوین میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر احمدی نژاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج تمام طاقتیں مشرق وسطی میں اپنا کردار ادا کرنے کے درپے ہیں کہا کہ مشرق وسطیٰ عالمی طاقتوں کے درمیان سیاسی رقابت کا میدان بن چکا ہے جبکہ تمام سپرپاورز اس خطے میں ایران کی طاقت کو تسلیم کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ دنیا کی تمام مفسد قوتیں مل کر بھی ایران کو دھمکی تک نہیں دے سکتیں۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر امریکہ کے سابق صدر دوسری اقوام کیلئے معمولی سا احترام بھی قائل ہوتے تو 11 ستمبر کا واقعہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ منطق اور گفتگو کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایرانی قوم کسی کو اپنے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ہم بارہا کہ چکے ہیں کہ مذاکرات عدالت اور احترام کی بنیاد پر ہونے چاہئیں جسکا مطلب یہ ہے کہ عالمی طاقتیں غرور اور تکبر سے کام نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بنیادی حقوق کے سلسلے میں کسی سے بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا محور عالمی مسائل و مشکلات کے خاتمے، عالمی سطح پر امن و امان کے قیام میں تعاون ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 43757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش