0
Wednesday 22 Apr 2015 20:49

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےانتخابات کیلئے شیڈول جاری

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےانتخابات کیلئے شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ نے گلگت میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں سے کاغذات نامزدگی اس مہینے کی 26 سے 27 تاریخ کو وصول کریں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اس مہینے کی اٹھائیس تاریخ سے اگلے مہینے کی چار تاریخ تک کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات واپس لینے اور حتمی فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ اگلے مہینے کی سترہ تاریخ ہوگی جبکہ پولنگ آٹھ جون کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 456046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش