0
Saturday 9 May 2009 19:55

سوات آپریشن :55شدت پسند مارے گئے،ترجمان پاک فوج

سوات آپریشن :55شدت پسند مارے گئے،ترجمان پاک فوج
 اسلام آباد:سوات میں جاری آپریشن کے دوران آج 55شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں آ ج 55 شدت پسند مارے گئے۔مینگورہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مٹہ میں شدت پسندوں کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شدت پسند مینگورہ میں لوٹ مار کے زریعے عام لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ شدت پسند عام لوگوں کے گھروں کو بنکر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکٹ ہاؤس مینگورہ میں شدت پسندوں کے حملے میں 2جوان زخمی بھی ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے ساتھ ملے ہوئے جرائم پیشہ افراد فرار ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مینگورہ میں شدت پسند پسپا ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 4579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش