0
Monday 6 Dec 2010 14:23

امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ فورس تشکیل دے رکھی ہے

امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ فورس تشکیل دے رکھی ہے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے متحدہ عرب امارات میں سے طالبان،یا انتہا پسند گروپوں کو رقوم کی منتقلی کے خلاف یو اے ای حکومت کے ساتھ مشترکہ فورس تشکیل دے رکھی ہے۔وکی لیکس کے مطابق یہ بات ابوظہبی میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے ایک مراسلے میں سامنے آئی ہے۔امریکی حکومت کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے افغان اور پاکستانی شہری طالبان اور انتہاپسند تنظیموں کی خفیہ مدد کرتے ہیں۔رچرڈ اولسن نے اعتراف کیا ہے کہ انتہاپسندوں کو مالی معاونت کی فراہمی روکنا ایک بڑا چیلنج ہے۔تاہم اس کے لیے،یو اے ای اور امریکا نے مشترکہ فورس قائم کر لی ہے۔رچرڈ اولسن لکھتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے کسی بڑے بزنس مین کی جانب سے انتہاپسند گروپوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے،لیکن اگر ایسا ہو جاتا ہے تو انہیں اس پرحیرت بھی نہیں ہو گی۔

خبر کا کوڈ : 46074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش