0
Friday 17 Dec 2010 22:22

سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ کو امریکا بلا لیا گیا

سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ کو امریکا بلا لیا گیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان میں تعینات سی آئی اے کے اسٹیشن سربراہ کو واپس بلا لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے اسٹیشن سربراہ کو پاکستان میں دھمکیاں ملی تھیں جس کے بعد ان کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔کچھ دنوں پہلے ڈرون حملوں کے متاثرین نے دو ہزار افراد کے قتل کے الزام میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن سربراہ جوناتھن بینکس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیے لئے تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں درخواست دی تھی۔ 
بیرسٹر شہزاد اکبر نے متاثرین کے ہمراہ تھانہ سکریٹریٹ میں دی۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ سی آئی اے اسٹیشن سربراہ نے ڈرون حملے کے ذریعے دو ہزار افراد کو قتل کرایا۔سی آئی اے کے اسٹیشن سربراہ کیخلاف قتل،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کہ سی آئی اے کا اسٹیشن سربراہ پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ جان ایڈم کو واپس بلایا ہے،امریکی حکام کا موقف ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کی جان کو خطرہ تھا۔دوسری جانب سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے پاکستان میں سربراہ کو مقدمے کا سامنا تھا۔زیرسماعت مقدمے میں سی آئی اے چیف اور امریکی وزیر دفاع کے نام بھی شامل ہیں،انہیں گزشتہ ماہ واپس بلایا گیا تھا۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے پاکستان میں بے گناہ افراد کے ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کے خلاف اسلام آباد کے سیکریٹریٹ تھانے شکایت درج کراوائی تھی،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے مہلت طلب کی تھی۔

خبر کا کوڈ : 47161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش