0
Tuesday 28 Dec 2010 23:12

جامعہ کراچی میں ہونے والا دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے،آئی ایس او پاکستان

جامعہ کراچی میں ہونے والا دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے،آئی ایس او پاکستان
لاہور:اسلام ٹائمز-امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں دوران نماز ہونے والا دھماکہ انتظامیہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر رحمن شاہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والا دھماکہ گزشتہ دنوں ہونے والے حالات کی کڑی ہو سکتی ہے اور یہ انہی شرپسندوں کی کاروائی ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں آئی ایس او پاکستان کے طلبہ پر حملہ کیا تھا۔انہوں نے مز ید کہا کہ دوران نماز حملہ کرنا استعماری سازش ہے اور اتحاد بین المسلمین کو توڑنے کی سازش ہے۔ مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں مسجد کا بارہا مطالبہ کرنے کے باوجود مسجد کی تعمیر روکنا انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ثابت کرتی ہے۔ اور طلبہ کھلے عام نماز پڑھنے پر مجبور ہیں۔ لہذا انتظامیہ فوراً مسجد تعمیر کروائے اور اُن دہشتگردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 48366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش