0
Wednesday 13 May 2009 11:57

افغانستان:حزب اسلامی کا صوبہ وردگ میں 8امریکی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان:حزب اسلامی کا صوبہ وردگ میں 8امریکی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل:حزب اسلامی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے افغانستان کے صوبہ وردگ میں طالبان کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران آٹھ امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔حزب اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی افغانستان کے صوبہ وردگ جغتو میں شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لے رہے تھے جس پر حزب اسلامی اور طالبان کے ساتھ امریکی فوجیوں کی جھڑپ ہوئی ۔ حزب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ساتھ دو گھنٹے تک لڑائی جاری رہی جس میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے بعد آٹھ امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں طالبان یا حزب اسلامی کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 4844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش