0
Sunday 4 Oct 2015 11:19

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں تنازع، حکومت کا کردار ادا کرنیکا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں تنازع، حکومت کا کردار ادا کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تین دن سے جاری تنازع میں بالآخر حکومت نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کی جانب سے پالپا کی قیادت کو مذاکرات کی دعوت دے دی گئی ہے۔

پاکستان ایرلائن پائیلٹ ایسوسی ایشن ’’پالپا‘‘ کے سیکریٹری جنرل کیپٹن سہیل احمد نے تصدیق کی ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم سے ملاقات کا دعوت نامہ مل گیا ہے۔ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس فوری اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ادھر ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان شیر علی نے بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کی سربراہی میں پی آئی اے انتظامیہ کی مشیر ہوا بازی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات جاری ہے جبکہ پالپا کی قیادت سے بھی شجاعت عظیم علیحدہ ہی ملاقات کریں گے۔

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کا موقف سننے کے بعد ایوی ایشن ڈویژن اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ پالپا کے مطابق ان کا احتجاج 60 سال سے زیادہ کی عمرکے پائیلٹوں کی کنٹریکٹ پر بھرتی، پروموشن بورڈ نہ ہونے اور فلائنگ ڈیوٹی کے اوقات کی پابندی سمیت ورکنگ ایگریمنٹ پر عمل نہ ہونے کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 488893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش