0
Thursday 15 Oct 2015 17:18

اربوں روپے خرچ کر کے اسمبلیوں میں پہنچنے والے قوم کی نہیں اپنی ''خدمت ''میں ہی لگے رہتے ہیں، میاں اسلم

اربوں روپے خرچ کر کے اسمبلیوں میں پہنچنے والے قوم کی نہیں اپنی
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر اور ناظم شعبہ انتخابات جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ انتخابی نظام اسی ڈگر پر چلتا رہا تو سو سال بعد بھی تبدیلی نہیں آسکتی، جب تک عام آدمی کو یقین نہیں ہوتا کہ اس کے ووٹ سے تبدیلی آئے گی عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ اربوں روپے خرچ کر کے اسمبلیوں میں پہنچنے والے ملک و قوم کی نہیں اپنی ''خدمت ''میں ہی لگے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ فرسودہ انتخابی نظام نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن صرف ارب پتی ہی لڑ سکتے ہیں اور غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والا کوئی دیانت دار اور ملک و قوم کا خیر خواہ فرد اس انتخابی نظام میں آگے نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے اور عام آدمی کے دکھ درد اور پریشانیوں کو بانٹنے والے کسی فرد کو یہ نظام سپورٹ نہیں کرتا بلکہ چوروں، لٹیروں اور رسہ گیروں کو ایوان اقتدار میں پہنچانے کیلئے طرح طرح کے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قومی دولت کو لوٹا اور بیرونی بنکوں میں منتقل کیا ہے ان کی فائلیں نیب اور دیگر اداروں میں موجود ہیں مگر کسی پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا اگر یہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب بھوکے پیٹوں اور ننگے پیروں والے لوگ اٹھیں گے ان کے بنگلوں اور محلوں کا گھیرائو کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 491400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش