0
Saturday 17 Oct 2015 18:32

داعش کے خلاف حملے موثر واقع ہوئے ہیں، روسی صدر

داعش کے خلاف حملے موثر واقع ہوئے ہیں، روسی صدر
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے قزاقستان کے شہر بورووی میں سوویت یونین سے آزاد ہونے والے ملکوں کی تنظیم دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس کے فضائی حملے کامیاب اور موثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان حملوں نے شام میں داعش کو کمزور کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس، قزاقستان، آذربائیجان، ارمنستان، بیلاروس، تاجکستان، قرقیزستان اور مولداویہ روسی دولت مشترکہ کے اراکین ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکا نے روس کی درخواست مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ شام کے بحران کے سیاسی حل میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ روس نے شام کے بحران کے بارے میں مذاکرات کے لئے اپنے وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد امریکا روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن امریکا نے اس وفد کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ مغرب والوں نے اپنے غیر قانونی اہداف کے لئے اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں بحران اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کئے۔ انھوں نے کہا کہ اب مغرب والوں نے دیکھا کہ انہیں دہشت گرد گروہوں میں سے ایک داعش خود ان کے مفادات کے لئے خطرہ بن گیا ہے تو اس کے خلافے اتحاد بنایا، لیکن اس اتحاد کے اقدامات غیر موثر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 491815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش