0
Thursday 5 Nov 2015 08:45

جنوبی سوڈان میں روسی طیارہ آبادی پر جا گرا، 41 سے زائد افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں روسی طیارہ آبادی پر جا گرا، 41 سے زائد افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے بالائی نیل کے شہر پالوچ جانے والا روسی مال بردار طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد قریبی آبادی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 41 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تاہم خراب موسم کی وجہ سے ان کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی سوڈان کے صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 20 افراد سوارتھے جب کہ طیارہ آبادی پر گرنے کے باعث 21 سے زائد مقامی بھی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم طیارے میں سوار ایک بچے سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مصر میں بھی روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 224 مسافر سوار تھے اور طیارے میں سوارتمام افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 495736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش