0
Sunday 23 Jan 2011 12:25

پارا چنار کے باشندوں پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ،دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

پارا چنار کے باشندوں پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ،دھماکے سے 3 افراد جاں بحق
پارا چنار:اسلام ٹائمز-پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں اسلام دشمن عناصر اور دہشت گردوں نے ایک بار پھر تین بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ پارہ چنار سے مجلس علماء اہل بیت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے جن کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے ہے کڑھان گرام روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ کرکے ایک ٹریکٹر کو اڑا دیا، جس پر سوار تین افراد کاشف علی،بابر علی اور نادر علی شہید ہو گئے۔ یہ افراد مقامی قبرستان سے فاتحہ خوانی کے بعد گھر کو لوٹ رہے تھے۔ مجلس علماء اہل بیت پارہ چنار کے ترجمان علامہ محمد ابراہیم محمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے قومی اتحاد ويگانگت کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک طرف سے پارہ چنار کا علاقہ گذشتہ کئی برسوں سے محاصرے میں ہے اور دوسری طرف دہشت گردوں کی بھی کاروائياں جاری ہيں۔ بنابریں ہم حکومت پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پارہ چنار کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف ضروری کاروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 51595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش