0
Sunday 7 Feb 2016 23:25

عالمی طاغوت مشرقی تیمور کی طرح پاکستان کو بھی تقسیم کرنا چاہتا ہے، جماعت الدعوۃ

عالمی طاغوت مشرقی تیمور کی طرح پاکستان کو بھی تقسیم کرنا چاہتا ہے، جماعت الدعوۃ
اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عالمی طاغوتی طاقتیں انڈونیشیا اور مشرقی تیمور کی طرح پاکستان کو بھی جغرافیائی طور پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا بشیر احمد خاکی نے کہا کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کر کے پاکستان کو جغرافیائی طور پر تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال میں صرف ایک روز یعنی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے نام پر ریلیاں اور سیمینار منعقد کرنے سے کشمیری بھائیوں کی حقیقی مدد کا حق ادا نہیں ہو سکتا، اس اہم مشن کا حقیقی تقاضہ یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر کے مؤثر عالمی فورمز پر اجاگر کیا جائے تا کہ بھارت کا حقیقی اور مکروہ کردار دنیا پر آشکار ہو سکے اور کشمیری مسلمانوں کو آزادی حاصل ہو سکے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ، جماعت کے ضلعی مسئول قاری خالد محمود، انچارج شعبہ تعلقات عامہ فیصل بلال بھٹی، فیصل احمد چیمہ اور ڈاکٹر وقاص احمد نے بھی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 518994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش