0
Friday 28 Jan 2011 13:32

لاہور واقعہ،امریکی اہلکار کیخلاف تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کیا جائیگا،تعلقات متاثر نہیں ہونگے،کرؤلی

لاہور واقعہ،امریکی اہلکار کیخلاف تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کیا جائیگا،تعلقات متاثر نہیں ہونگے،کرؤلی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ لاہور کے واقعے میں ملوث امریکی اہل کار کے خلاف تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ یہ بات محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لاہور کے واقعے میں قونصلیٹ کے لئے کام کرنے والا ایک امریکی شہری ملوث ہے۔ تاہم انہوں نے اُس کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔ ترجمان کے مطابق یہ بات یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی کہ اس واقعہ پر پاکستان میں امریکا مخالف رد عمل نہ ہو۔ اس کے ساتھ امریکا یہ بھی یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اس واقعہ سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ متاثر نہ ہونے پائے۔
آج نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرؤلی نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی فونصل خانے کے اہلکار کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے واقعہ کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ واقعہ سے پاک امریکا تعلق متاثر نہ ہوں۔ فلپ کرولی نے کہا کہ اس بات کی ہر ممکن یقین دہانی کی کوشش کی جائے گی کہ واقعہ سے امریکا مخالف رد عمل نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کو واقعہ سے متعلق جس حد تک ممکن ہو سکا وضاحت کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ : 52244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش